murree 1122 25

مری سٹی کے اہم پبلک مقامات پر جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں کی جانب سے رونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظرتحصیل مری اور مری سٹی کے اہم پبلک مقامات پر جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری،حکومت پنجاب کی ہدایت پر مری شہر کے مختلف مقامات پرجمعرات کے دن جراثیم کش کلورین ملے پانی سپرے مری شہر میں جنرل بس سٹینڈ،کلڈنہ بازار،جھیکاگلی بازار،جوڈیشل کمپلکس جھیکاگلی،جامع مسجد جھیکا گلی،ماڈل پولیس سٹیشن کلڈنہ سمیت دیگر اھم مرکزی جہگوں پر سپرے کیا گیاجراثیم کش کلورین سپرے کرنے کا مقصد تمام عوامی مراکز اور اھم مقامات پر جراثیم کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ کیا جاسکے،عوام حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔