جراثیم کش سپرے 38

سٹی ٹریفک پولیس مری کا ٹریفک چوکی سنی بنک و رہائش گاہ ٹریفک وارڈنز پر جراثیم کش سپرے جاری سعید اختر

مری موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری اس کو روکنے کے لئے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر نے احکامات جاری کیے کے ٹریفک چوکی و ٹریفک وارڈنز افسران کی رہائش گاہ پر روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے کیا جائے تا کہ کورونا وائرس سے افسران و ملازمان کو بچایا جا سکے۔ اس پر ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر نے مری میں تعینات سینئر ٹریفک وارڈنز و ٹریفک وارڈنز اور اسسٹنٹ ٹریفک وارڈنز افسران کو بریفنگ دی کے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دوران ڈیوٹی ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی کریں عوام الناس سے بات کرتے ہوئے سوشل فاصلے کو مد نظررکھیں۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے راجہ سعید اختر نے تمام چوکی و رہائش گاہ ٹریفک وارڈنز افسران کی صفائی کروائی اور جراثیم کش سپرے کروایا تا کہ تمام افسران کو اس کورونا وائرس جیسی مرض سے بچایا جا سکے۔ ڈی ایس پی ٹریفک مری نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ کیونکہ ٹریفک وارڈنز افسران پیرا میڈیکل سٹاف کی طرح فرنٹ لائن پر کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے روازنہ عوام الناس کے درمیان بات چیت کرنا ان کا معمول ہوتا ہے اس لئے ٹریفک وارڈنز کو سختی سے ہدایت دی گئی کے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی ٹریفک سٹاف ماسک اور دستانے کا استعمال ہر ممکن کریں۔سرکاری طور پر تمام ٹریفک وارڈنز افسران کو ماسک، دستانے و سنیٹائزر فراہم کر دیئے گئے ہیں جن کا استعمال کر کہ اپنے اپ کو اور اپنی فیملی کو اس مرض سے پچایا جا سکے۔ اور اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں