Janaza murree 42

مری میں شدیداحتجاج

مری شوالہ لنک روڈپرپیر کی شام موسلادھار بارش،ژالہ باری اور تیزھواوں کے باعث درخت گرنے سے ایک بیوہ خاتون معصوم بچے بے یارومددگار چھوڑ کر جاں بحق ھو گئی جبکہ غریب شخص کے مکان کوبھی نقصان پہنچااہل محلہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرمری اور ڈی ایف اومری سے بارباررابطہ کرنے کی کوشش کے وجود کوئی رسپانس نہیں ملا جس پر اہل علاقہ نے گذشتہ روزمنگل کے دن مرحومہ کی نمازجنازہ کے بعدمعروف عالم دین قاری اکسیر عباسی،طاہر حمید،غلام ربانی عباسی،بابرعلی قریشی،جاں بحق ہونے والی خاتون کا بیٹا اوراہلیان علاقہ نے شدیداحتجاج کیااوراحتجاجاًشوالہ مسیاڑی لنک روڈ کو ٹریفک کیلئے بندکردیالواحقین اور اہل علاقہ کے مطابق انتظامی غفلت کے باعث ایک انسانی جان چلی گئی مگرتحصیل انتظامیہ مری،محکمہ جنگلات سمیت کسی متعلقہ ادارے کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیاگیاجوقابل مذمت اورقابل افسوس ھے عوام نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اورمتاثرہ خاندان کی مالی مدد کامطالبہ کیاھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں