murree Rescue 1122 19

جراثیم کش کلورین ملے پانی سپرے

مری کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے تحصیل بھر کے اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری حکومت پنجاب کی ہدایت پر مری شہر کے مختلف مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی سپرے جاری ھے اس حوالے سے مری شہر جن میں جنرل بس سٹینڈ،ملٹری چک پوسٹ،مال روڈ،چنار چوک،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال،نادرہ آفس،سول کورٹ سمیت،ماڈل پولیس سٹیشن کلڈنہ،اے ایس پی آفس کشمیر پوائنٹ،پولیس سٹیشن سنی بنک سمیت دیگر اھم مرکزی جہگوں پر سپرے کیا گیا،جراثیم کش کلورین سپرے کرنے کا مقصد تمام عوامی مراکز اور اھم مقامات پر جراثیم کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ کیا جاسکے عوام حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں