درخت گرنے 27

مری شوالہ روڈ پر درخت گرنے سے زخمی ہونے والی خاتون جاں بحق ہوگی

مری مں طوفانی ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش اورژالہ باری کے باعث کئی سائن بورڈ گرگئے،شوالہ مسیاڑی لنک روڈ پر بڑادرخت گرنے سےزخمی ہونے والی خاتون جاں بحق ہوگی جس فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری منتقل کیاگیا جبکہ کشمیر پوائنٹ مری میں بجلی کا پول گرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا دیگر علاقوں میں درجنوں درخت بھی گر گئے مری شہرلوئربازار برساتی نالے کامنظرپیش کرنے لگا بارش کاپانی دوکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا پورے شہر میں اندھیری چھاگئی جبکہ شدید بارش،ژالہ باری اور طوفانی ہواؤں کے باعث مری کاموسم بھی سرد ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں