Kohsar murree news 37

کوہسار یونین آف جرنلسٹ کی نومنتخب عہدیداروں سے واٹس اپ پر نومنتخب عہدیداروں سے حلف برداری

کوہسار یونین آف جرنلسٹ علاقائی ورکنگ صحافیوں اورخطہ کوہسار کے عوام کے مسائل اور حقوق کیلئے بھرپورجدوجہد کی جائیگی کوہسار یونین آف جرنلسٹ کے پلیٹ فارم مہیاکیاجارہا ہے کیونکہ ملک کی کسی بھی بڑی صحافی تنظیموں نے علاقائی صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی فورم سے آواز نہیں اٹھائی گئی علاقائی صحافی دن رات ہرموسم اورمشکل ترین حالات میں احسن طریقے سے اپنافرائض سرانجام دے رہے ہیں جہان ہم خطہ کوہسار کے صحافیوں کے حقوق کاتحفظ اور مسائل کوحل کرینگے وہاں خطہ کوہسار کی محرومیوں کو بھی ختم کرنے میں بلا تفریق،بغیر کسی رنگ ونسل اپنابھرپور کرداراداکرینگے اس ضرور ت کو محسوس کرتے ہوئے ہوئے ضلع راولپنڈی کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم کوہسار یونین آف جرنلسٹ جو چارتحصیلوں مری،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں پر مشتمل ہے کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ان خیالات کا اظہار کوہسار یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب صدر اورنگزیب عباسی نے کوہسار یونین آف جرنلسٹ کی نومنتخب عہدیداروں سے واٹس اپ پر نومنتخب عہدیداروں سے حلف برداری کے بعداراکین کوہسار یونین آف جرنلسٹ خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل تنظیم کے نومنتخب چیئرمین رسات چستی نے واٹس اپ پر صدر اورنگزیب عباسی سے حلف لیا انہوں نے اس تنظیم کے قیام اورچاروں تحصیلوں کے صحافیوں کو ایک بڑے پلیٹ فارم پراکٹھاکرنے میں مرکزی کرداراداکرنے اورتین ماہ تک بھرپورکوششیں کرنے پراورموثر پلیٹ فارم مہیان کرنے پرتنظیم کے نومنتخب چیئرمین رسالت چشتی اورجنرل سیکرٹری تاج بخاری کاشکریہ ادا کرتے ہوئے انکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ کوروناوائرس کی صورتحال کے پیش نظراحتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے حلف برادری کی تقریب واٹس پرمنعقد کی گئی کوہسار یونین آف جرنلسٹ کاحلف اٹھانے والوں میں چیئرمین رسالت چشتی،صدر اونگزیب عباسی،جنرل سیکرٹری سید تاج حسین بخاری،سینئرنائب صدرآصف محمودستی،سیکرٹری اطلاعات فیصل احمدستی،کیبنٹ ممبران میں کلر سیداں سے شیخ ثاقب شبیر نائب صدر،مرزا عتیق الرحمٰن جوائنٹ سیکرٹری،یاسر یٰسین ملک رابطہ سیکرٹری،کوٹلی ستیاں سے راجہ بابرستی نائب صدر،ظفرسعید ستی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ظاہر ستی جوائنٹ سیکرٹری،رضا عباس رابطہ سیکرٹری،مری سے بابر مغل نائب صدر،حافظ سجاد عباسی جوائنٹ عتیق عباسی رابطہ سیکرٹری۔ سیکرٹری،خواجہ وامق اقبال سیکرٹری مالیات،کہوٹہ سے ملک محمود اخترنائب صدر،شیخ خلیل الرحمان جوائنٹ سیکرٹری اورراجہ پرویز اقبال رابطہ سیکرٹری شامل ہیں جبکہ چاروں تحصیلوں کے چیف میڈیاکواڈینٹرراجہ عثمان علی منتخب کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں