A,C, Murree 36

پنجاب کی گراں فروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی

مری حکومت پنجاب کی گراں فروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کی خصوصی ہدایات اور جاری نوٹیفکیشن پرتحصیل انتظامیہ مری کی گراں فروشوں کیخلاف مہم شروع مری میں منافع خوروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر وسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مری زاہد حسین ان ایکشن مختلف بازاروں میں اچانک چھاپے سبزی فروٹ اوردیگر کی دکانوں پر زائد نرخ وصو ل کرنے والے دکانداروں کو جرمانے حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن اور جاری کردہ ہدایات پر مری انتظامیہ کے اسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے مری کے مختلف بازاروں کے اچانک دورے منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سبزی،فروٹ اوردیگر اشیاء ضروریہ پر اضافی نرخ وصول کرنے والے دوکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانے کئے،اے سی مری وسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے بعدازاں دودھ،دہی گو،شت،آٹا چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اشیاء کی دوکانوں کو بھی چیک کیا انہوں نے وارننگ دی کہ زائد قیمتیں اورغیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں وصول کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری رہے گی اسسٹنٹ کمشنر وسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مری زاہد حسین نے ہدایت کی کہ تحصیل بھر اورمری شہر میں سرکاری نرخ ناموں کے مطابق ہی عوام کو روزمرہ کے استعمال کی اشیاء ضروریہ فروخت کی جائیں بصورت دیگرخلاف ورزی کرنے والوں ان کیخلاف کوئی رعائت نہیں کی جائیگی،عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنرمری کی گراں فروشوں کیخلاف کاروائی کو خیر مقدم کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں