Tajran murree 58

کوروناوائرس سے بچاؤاور حکومت کی طرف سے جاری حفاظتی تدابیر پر مکمل عملدرآمد

مری مرکزی انجمن تاجران مری کی جانب سے کوروناوائرس سے بچاؤاور حکومت کی طرف سے جاری حفاظتی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کرنے کیلئے جمعہ کے دن آگاہی مہم شروع کی مرکزی انجمن تاجرن مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق،سینئرنائب صدرواجد عباسی،سیکرٹری نشرواشاعت خاور میر اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے ہمراہ مری کی تمام دوکانوں اور تجارتی مراکز پر خصوصی طور پر تحریرکئے گئے پوسٹر تقسیم کئے اور دوکانوں کی نمایاں جگہوں پر چسپاں بھی کئے جن پر تحریر کیاگیا ہے کہ:نو ماسک نو سروس:جبکہ تمام تاجروں کو حکومت کی طرف دئیے وقت پر کاروبار بندکرنے اور دیگر حفاظتی انتظامات پر مکمل عملدرآمدکرنے کی ہدایات بھی دی گئیں عوامی اور تاجروں نے دیگر تنظیموں کو بھی اس طرح کی آگاہی مہم شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔