murree Rescue 1122 13

تحصیل بھر کے اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری

مری حکومت پنجاب کی ہدایت پرپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی جانب سے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کوروکنے کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے تحصیل بھر کے اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کے دن مری شہر کے مختلف اور اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی سپرے جاری کیاگیا اس حوالے سے مری شہر کے جنرل بس سٹینڈ موٹرایجنسی،سول کورٹس،ھیکاگلی بازار،مرکزی جامع مسجد جھیکاگلی بازار،سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 پنڈی پوائنٹ، احساس سنٹر جھیکا گلی سمیت دیگر اھم مرکزی جہگوں پر سپرے کیا گیا،جراثیم کش کلورین سپرے کرنے کا مقصد تمام عوامی مراکز اور اھم مقامات پر جراثیم کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ کیا جاسکے، حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ مری نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں