murree-newsmurree 16

ملکہ کوہسار مری اورگلیات کی رونقیں بحال نہ ہوسکیں

ملکہ کوہسار مری اورگلیات کی رونقیں بحال نہ ہوسکیں مری کے کاروباری حلقوں،اتحاد ٹیکسی یونین مری،گائیڈزیونین مری،ہوٹلوں کے ملازمین اور دیہاڑی داروں ایس او پیز کے تحت مری کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے منتظرہیں کہ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ان کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے لیکن تاحال حکومت پنجاب کی جانب سے کوئی اعلان نہ ہونے سے سخت مایوسی کا شکار ہیں توقع کی جار ہی تھی کہ مری میں 4 جون تک لاک ڈاؤن میں نرمی جا اعلان ہوجائیگا لیکن تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر مذکورہ طبقے سخت پریشانی اور ذہنی دباؤسے دوچار ہیں،قابل ذکر امریہ ہے کے مری کے ہوٹل مالکان نے حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات بھی کرلئے ہیں اور اب اس امید پر ہے کہ جلد حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرے اور مری کا کاروباربحال ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں