Sardar Sajad murree 22

سردار ساجد خان کی 9 ویں برسی 5 جون بروز جمۃ المبارک کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی

مری سابق نائب تحصیل ناظم مری و معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار ساجد خان کی 9 ویں برسی 5 جون بروز جمۃ المبارک کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی اس سلسلے میں ان کی رہائش گاہ کے حوالے تحصیل مری یں بھی دعائیں تقریبات مساجد اور دیگر جگہوں پرمنعقد ہوئیں جن میں قرآن خوانی کی گئی اور مرحوم سردار ساجد خان کی روح کے ایصال ثواب،مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کی مری کے عوام کیلئے کی گئی خدمات،مری کی تعمیروترقی کیلئے کئی میگا پروجیکٹ مکمل کروانے اور فلاحی کاموں میں بھرپور کردار ادا کرنے پرانکو خراج تحسین پیش کیاگیا مرحوم ایک انتہائی ملنسار اور عوامی خدمت کاجذبہ رکھنے والی ایک عہدساز شخصیت کے مالک تھے شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ سردار ساجد خان کی عوامی خدمات اورفلاحی خدمات کادور مری کی تاریخ میں سنہرے حروف میں رقم ہے، مدتوں ان کے انمٹ کارناموں کویاد رکھاجائیگا۔