murree Rescue 1122 28

مری شہر کے مختلف مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی سپرے جاری

مری بپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے حکومت پنجاب کی ہدایت پر مری شہر کے مختلف مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی سپرے جاری ھے اس حوالے سے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے مری شہر کی سرکاری عمارتوں اور اہم مقامات جن میں واپڈا آفس پنڈی پوائنٹ مری،جنرل بس سٹینڈ،پنڈی پوائنٹ بازار،ملٹری چک پوسٹ،مال روڈ،؎ڈاکخانہ چوک،اسسٹنٹ کمشنر آفس،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری سمیت دیگر اھم مرکزی مقامات پر کلورین ملے پانی کاسپرے کیا گیا اے سی مری اور انچارج آفیسر ریسکیو1122 مری نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہرنہ نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں