موٹر سائیکل 16

مری سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی غفلت کے باعث مری کے شہری اپنی قیمتی چیزوں سے ہاتھ دھونے لگے

مری میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم، مری جہاں امن و امان قابل تعریف ہوتا تھا، سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی غفلت کے باعث مری کے شہری اپنی قیمتی چیزوں سے ہاتھ دھونے لگے، کارٹ روڈ موٹر ایجنسی سے گزشتہ روز بہرام عباسی کیAZP-249 نمبر موٹر سائیکل نامعلوم چورلے اڑے جس کی فوری اطلاع پولیس خدمت مرکز پر کال کے دی گئی تاہم پولیس کی طرف سے روائتی بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا، اس سے پہلے اسی جگہ سے پچھلے ہفتے بھی مصدق عباسی کی موٹرسائیکل چوری ہوچکی ہے جبکہ دیگر متعدد شہری بھی اپنی موٹر سائیکلیں گنوا چکے ہیں متاثرین نے یہ سوال کیا ہے کہ ایک طرف ہر چوک میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں جبکہ وہ اس طرح کے جرائم پر قابو نہیں پایاجارہا انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے چوروں کو گرفتارکرکے انکی موٹرسائیکلیں برآمد کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں