taxi murree 14

سیاحوں کومری آنے کی اجازت دینے کامطالبہ اتحاد ٹیکسی یونین

اتحاد ٹیکسی یونین کی طرف سے مری کالاک ڈاؤن مکمل کھولنے اور سیاحوں کومری آنے کی اجازت دینے کامطالبہ اتحاد ٹیکسی یونین کی طرف سے گذشتہ دن جی پی اوچوک مال روڈ مری سے مرحباء چوک تک احتجاجی مظاہرہ ریلی بھی نکالی گئی جس میں ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء سے اتحاد ٹیکسی یونین مری کے صدر غالب بشیر عباسی اورجنرل سیکرٹری قدیرعباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری ایک سیاحتی مقام ہے جہاں پر ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کا روزگار سیاحت سے منسلک ہے حکومت فوری طور پر سیاحوں کو مری آنے کی اجازت دے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو فوری کھولاجائے جبکہ اوقات کار بھی بڑھائے جائیں انہوں نے کہا کہ ڈرائیورطبقہ گذشتہ 3 ماہ سے بیروزگار ہے اب انکے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے ایسے میں حکومت انکے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے احتجاجی ریلی کے شرکاء اس موقع پر ہمارے روزگار بحال کروں،سیاحوں کومری آنے دو،ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگاتے رہے بعد ازاں تمام شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں