اخبارات 15

مری میں طویل لاک ڈاؤن کے بعدگذشتہ دن تین ماہ بعد اخبارات پہنچنے شروع ہوگئے

مری میں طویل لاک ڈاؤن کے بعدگذشتہ دن تین ماہ بعد اخبارات پہنچنے شروع ہوگئے ہیں،اس سلسلے میں مری اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری گلستان عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مری کے غریب اخبارفروش لاک ڈاؤن کے دوران اخبارات کی بندش کے باعث شدید معاشی مشکلات سے دوچار رہے ہیں کیونکہ انکا روزگار اخبارات کی فروخت سے وابستہ ہے لاک ڈاؤن کے دوران ان غریب اخبارفروشوں کو کسی نے کوئی مددنہ کی اور انکے خاندان فاقہ کشیوں پرمجبور ہوچکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ادارے اخبارفروشوں کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کرکے انکی دادرسی کریں یہ بھی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں