مہنگائی 24

مری میں مہنگائی اپنے عروج پر

مری میں مہنگائی اپنے عروج پر چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام بری طرح متاثرہورہے ہیں آٹے 20 کلو کے بیگ کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ کردیاگیا جبکہ دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں غریب عوام کی زندگیاں اجیرن ہوکر رہ گئی ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگاری نے جہاں انکی زندگیاں بری طرح متاثرہوئی وہاں اس مہنگائی نے بھی انکے لئے شدید مشکلات پیداکردی ہیں عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کاریلیف عوام کو پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں۔