جعلی آرمی آفیسر گرفتار 115

سٹی ٹریفک پولیس مری کی بڑی کاروائی ایک جعلی آرمی آفیسر گرفتار راجہ سعید اختر

ملکہ کوہسار مری بڑی اہمیت کا حامل شہر ہے۔ گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے موجودہ حالات کے پیش نظر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مری میں سیاحت پر مکمل پابندی لگائی گئی تھی اس پرڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر سٹی ٹریفک پولیس مری کی طرف سے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک ڈیوٹی لگائی گئی تھی کہ مری میں کوئی بھی آؤٹ سٹی سے گاڑی داخل نہ ہو۔ اس پر گذشتہ روز جھیکا گلی بائی پاس مری شہر انٹری پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈن آفیسر ملک محمد حفیظ نے ایک مہران کار برنگ سفید گاڑی نمبری MNA-895 کو روکا کے شناختی کارڈ چیک کرائیں اس پر ایڈریس بھی آؤٹ سٹی تھا جس پر واپس گاڑی کرنے کا کہا تو ایک جوان مجاہد حمزہ نے اپنے اپ کو سینئر آرمی آفیسر ظاہر کیا اس پر کارڈ طلب کیا تو وہ کارڈ بھی جعلی تھا اس پر جعلساز آرمی آفیسر کو ہمراہ تین دوستوں بابر، فاروق، زیشان سمیت گرفتار کیا گیا جن کا تعلق رجن پور جنوبی پنجاب سے تھا۔ ٹریفک پولیس کی شاندار کاروائی اور بعد از گرفتاری پولیس اسٹیشن مری میں مقدمہ 238/20 درج کر لیا گیا۔ اس پر مری کی سیاسی و سماجی تنظمیوں نے اس اقدام کو بے حد سراہا اور سینئر آفسران نے ٹریفک وارڈن کو بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی۔ مری میں ہر عام و خاص کے لئے یکساں قانون پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نے دو کنٹرول روم قائم کیے ہیں تا کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں کنٹرول روم رابطہ نمبر051-9269200,ہے۔ اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ اپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔