ضروریات زندگی کی تمام اشیا 18

عوامی حلقوں کا پٹرولیم مصنوعات کی بڑی کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ کئے جانے پرشدید احتجاج

مری عوامی حلقوں کا پٹرولیم مصنوعات کی بڑی کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ کئے جانے پرشدید احتجاج،ٹرانسپورٹر ز پٹرولیم کی قیمتوں میں معمولی اضافہ پر بھی ازخود کرایوں میں اضافہ کرلیتے تھے لیکن اتنی بڑی کمی کے باجودتاحال عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا ہے ہیں ذمہ داران نے اس سلسلے میں مکمل خاموشی اختیارکررکھی ہے، سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے تین ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کوپہنچانے کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے سیکرٹری آرٹی نے 2012 میں مری کی پبلک ٹرانسپورٹ کاکرایہ نامہ جاری کیاتھا اسکے بعد تاحال کوئی بھی کرایہ نامہ جاری نہ کیا جاسکا ہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق کئی خطوط سیکرٹری آر ٹی کو لکھے جاچکے ہیں لیکن تاحال بارباریادہانی کے باوجود کرایہ نامہ جاری نہ کیاگیا ہے،عوامی حلقوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں نے حکومت پنجاب،کمشنرراولپنڈی ڈویثرن،ڈپٹی کمشنرضلع راولپنڈی،چیف ٹریفک آفیسرضلع راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری آرٹی راولپنڈی کو خواب خرگوش سے جگایاجائے اورعوام کو حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا ریلیف عوم کو دیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں