P.T.I Murree 14

تحریک انصاف مری سٹی کے سینئر ممبر یوسف خان کی رہائش گاہ پر ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

مری گذشتہ روز تحریک انصاف مری سٹی کے سینئر ممبر یوسف خان کی رہائش گاہ پر ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی مری سٹی کے سینئر ممبران نے شرکت کی عید ملن پارٹی میں پی ٹی آئی مری سٹی کو مزیدمتحد اور مضبوط بنانے کا عہد کیا گیا اور سٹی کے تنظیمی امور کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مری سٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لینے اورانکوجلدازجلد مکمل کرنے کیلئے ایک ورکنگ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا، عیدملن پارٹی میں ایاز عباسی ایڈوائزر ہائی وے تحصیل مری،حاجی ناصر عباسی سابق صدر انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری،محمد فاروق خان سابق ڈویلپمنٹ ھیڈ مری سٹی،محمد شاھد خان مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ویلفیئرونگ آزاد کشمیر،راجہ عثمان سابق انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ تحصیل مری،ظہیر ستی سابق فنانس سیکرٹری تحصیل مری،محمد یوسف خان سابق سینئروائس پریزیڈنٹ مری سٹی،چوھدری محمد انیس ممبر ذکواۃ کمیٹی مری سٹی،غلام ربانی فوکل پرسن فورسٹ مری سٹی،شیخ محمد شاھد، بادشاہ خان، صہیب عباسی، وردہ خان، شکیل میر، صدام عباسی، نوید عباسی، ابراز عباسی، صغیر عباسی اورخواج محمد نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں