Rescue 1122 picture 19

جراثیم کش کلورین ملے پانی کاسپرے جاری

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں نے حکومت پنجاب اوراسسٹنٹ کمشنرمری زائد حسین کی خصوصی ہدایت پر مری شہر کے مختلف مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی کاسپرے جاری ھے اس حوالے سے مری شہرکے مختلف پبلک مقامات تبلیغی مرکزبانسرہ گلی،ملٹری چک پوسٹ بانسرہ گلی،گھوڑا گلی بازار،موٹرایجنسی جنرل بس سٹینڈ،سول کورٹ جوڈیشل کمپلکس جھیکاگلی،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری،بانسرہ گلی بازار سمیت دیگر اھم مرکزی مقامات پر جراثیم کش کلورین سپرے کیاگیا اے سی مری اور انچارج آفیسر ریسکیو1122 مری انجینئر کامران رشید نے عوام کو اپنے پیغام میں درخواست کی ہے کہ پنجاب حکومت اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے دی گئی حفاظتی تدابیر پر مکمل عملدرآمدکریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہرنہ نکلیں،باربار اپنے ہاتھ دھوئیں اور سینٹائزرکا استعمال کریں تاکہ کورونا کو شکست دی جاسکے۔