Sadaq abbasi 15

مری میں کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی باقاعدہ لانچنگ تقریب

مری دنیا بھر میں قومی رضاکاروں کا بنیادی مقصد عوام اور حکومت میں رابطہ پل کا کردار ادا کرنا ہوتا ہے پاکستان تحریک انصاف عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کررہی ہے موجودہ سنگین صورتحال میں ٹائیگر فورس کا قیام انتہائی ضروری تھاکیونکہ اس سے قبل بیوروکریسی خود کو حکمران اور عوام مظلوم تصور کرتے تھے اور عوام دشمن اقدامات کرکے لوگوں مشتعل کرکے مختلف سرکاری املاک کو نقصان پہنچایاجاتا تھا ان خیالات کااظہار ممبر قومی اسمبلی وصدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب پروفیسر صداقت علی عباسی نے مری آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کو ہدایات دیں کہ وہ عوام کی بلاتفریق خدمت کریں اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وزیراعظم عمرا ن خان کے ویثرن کو کامیاب کرنے میں اپناکردار اداکریں اور بادشاہوں کاکلچر ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اچھے کام کرنے والوں کے حلقوں کو خصوصی ترجیح دی جائیگی اور غلط کام کرنے والوں کیخلاف میں خود سوشل میڈیا پر انکا احتساب کرونگا ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ کوروناوائرس کو مذاق نہ سمجھاجائے ہمارا ایم پی اے اور انکابیٹا بھی عوامی خدمت کرتے ہوئے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اس موذی وائرس کو سنجیدگی سے لیاجائے اورعوام حفاظتی تدابیر پرمکمل عملدرآمد کریں،انہوں نے خوشخبری دیتے ہوئے کہاکہ مری میں لاک ڈاؤن کوختم کرنے کیلئے میں نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزراء کے ساتھ ملاقات کی اور لاک ڈاؤن کو نرم کرنی درخواست کی جس پرامید ہے کہ کسی وقت بھی مری کا لاک ڈاؤن ختم ہوسکتا ہے،انہوں نے تاجروں کو نوید سنائی کہ جن صارفین کا بجلی کا بل 30 ہزار روپے ہے ان کو حکومت ریلیف دیگی ان بلوں کی فراہمی آج سے شروع ہوجائیگی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین،اے ایس پی مری وقاص خان،پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ ہارون محفوظ،ایاز عباسی،ارسلان حنیف ایڈووکیٹ،سہیل عباسی بلو اوردیگر بھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں