کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق 13

ریسکیو 1122 مری کنٹرول روم کو گزشتہ مئی کے مہینیمیں 7572 کالز موصول ہوئیں

مری انچارج ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری انجینئر کامران رشید کے مطابق ریسکیو 1122 مری کنٹرول روم کو گزشتہ مئی کے مہینیمیں 7572 کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 452 ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں 475 افراد متاثر ہوئے۔متاثرین میں سے 36 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 434 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے،68 ٹریفک حادثات،255 میڈیکل ایمرجنسیز، آگ لگنے کے 5 واقعات، 9 لڑائی جھگڑے اور گولی لگنے کے،جبکہ 172دیگر ایمرجنسیز تھیں،101 مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کے لیے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مری کے محتلف ہسپتالوں سے راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کیا گیا،19۔COVID کے متاثرہ 20 افراد کو بطریق احسن ریسکیو سروس مہیا کی گء۔جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 اموات کی دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تدفین کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں