Sardar Saleem khan 16

عیدالفطر کا دوسرا روز اپنے آبائی حلقہ تحصیل مری میں گزار سردار محمد سلیم خان

مری پی ٹی آئی کے رہنما و سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان نے عیدالفطر کا دوسرا روز اپنے آبائی حلقہ تحصیل مری میں گزار جہاں انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں وفات پانے والے مرحومین کے گھروں میں جاکر انکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے دعا مغفرت کی وہ اپنے بھائی سردار بلال خان کے ہمراہ مری کی معروف سیاسی،سماجی اور ہردلعزیز شخصیت افتخار عباسی مرحوم کی تعزیت کیلئے گئے،مری کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت خواجہ کامران جمیل ٹونی کی والدہ محترمہ کی تعزیت کیلئے رہائش گاہ لوئرجھیکاگلی روڈ گئے اور بلدیہ مری کے سابق گارڈن سپریٹنڈنٹ سیدابرارحسین شاہ مرحوم کے گھر محلہ شوالہ گئے اور مرحومین کی وفات پرگہرے دکھ ورنج کا اظہارکیا اورمرحومین کی مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی اس موقع پر مری سٹی کے سابق نائب ناظم مرزاسہیل بیگ،ندیم شکور،عثمان اور دیگر بھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں