سوئی گیس 13

کشمیر پوائنٹ کے مقام پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیوی مشینری سے بڑے پیمامنے پر کھدائی

مری کشمیر پوائنٹ کے مقام پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیوی مشینری سے بڑے پیمامنے پر کھدائی کے دوران محکمہ گیس کی سرکاری لائن کو بری طرح نقصان پہنچا محکمہ سوئی گیس مری کے انچارج سردار اظہر نے اس سلسلے میں مری پولیس کو درخواست دے دی ہے جس پر پولیس جگہ کامعائنہ کیا لیکن تا حال ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے،گیس کی بندش کے باعث جہاں مری شہر اور گردونواح کے علاقوں کے گیس فراہمی بند ہو گئی بلکہ اس مین لائن سے بڑی مقدارمیں قیمتی گیس بھی ضائع ہوتی رہی،مری میں سوئی گیس بدھ کی صبح 11 بجے سے بندہوگئی جسکے باعث گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا جبکہ کئی گھروں میں ناشتہ اور کھانا بھی نہ بنایاجاسکا مری میں غیر قانونی طور کا کام بڑے پیمانے پر جاری رہنے سے جہاں اس جنت بینظیر وادی کا حسن ماند پڑرہا ہے وہاں گیس کے اس ضیاع کا بوجھ بھی مقامی صارفین پر ڈالاجائیگا مری کے عوامی حلقوں اورگیس صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین پر گیس ضائع ہونے کا بوجھ نہ ڈالاجائے اور اس کا تمام بوجھ متعلقہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والے پر ڈالاجائے اور مری ہونی والی تمام غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں