پی ٹی سی ایل 99

پی ٹی سی ایل مری میں صارفین کودی جانے والی سروس انتہائی ناقص اور مایوس کن

مری پی ٹی سی ایل مری میں صارفین کودی جانے والی سروس انتہائی ناقص اور مایوس کن ہے بھاری بھرکم فون کے بل تو بھیج دئیے جاتے ہیں لیکن سروسز فراہم نہیں کی جارہیں بار بار انٹر نٹ کی بندش سے صارفین شدیدمشکلات سے دوچار ہیں بہترین سروسز فراہم کرنے کے دعوے تو محکمہ پی ٹی سی ایل خوب کرتا ہے لیکن مری میں پی ٹی سی ایل کے غیر ذمہ دارعملے اور مایوس کن کارکردگی کے باعث کئی صارفین اپنے انٹرنیٹ کنکشن ختم کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں صارفین نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ اوراصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں