Rent name murree 108

مری پبلک سروس گاڑیوں میں کرائے نامے میں 20% کمی کر دی گئی ہے۔ راجہ سعید اختر

مری سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نے گورنمنٹ آف پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مری نے تمام لوکل پبلک سروس چلنے والی گاڑیوں کے کرائے میں 20% کمی کر دی ہے اس پر سرکل مری میں تمام لوکل پبلک سروس کے ٹرانسپورٹر حضرات کو گذشتہ روز سنی بنک میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر نے تمام ٹرانسپورٹر کو پابند کیا کے گورنمنٹ آف پنجاب کے احکامات پر عمل کریں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی وجہ سے کرائے نامے میں بھی 20%کمی کی جائے اور جو بھی زائد کرایہ وصول کرے گا اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی تھانہ جات میں 72گھنٹے کے لئے بند کر دی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمیشنر مری زائد حسین نے نئے کرایہ نامہ جاری کر دیا جو سٹاپ ٹو سٹاپ 15روپے ہو گا اور ہر اگلہ سٹاپ 05روپے جمع کر دیا جائے گا۔ سرکل مری لوکل پبلک سروس نئے کرائے نامے کی تفصیل درج ذیل ہے۔ گھوڑا گلی تا مری اڈہ، 32روپے، بانسرہ گلی تا مری اڈہ 20روپے، بانسرہ گلی تا بروری چھرہ گلی 25 روپے چٹہ مور ٹا مری اڈہ 16 روپے سنی بنک تا مری 16روپے،جھیکا گلی تا مری 16روپے،سنی بنک تا باڑیاں 28روپے، سنی بنک چوک تا کنڈاں بازار 40روپے، سنی بنک تا اپر دیول بازار 50روپے، سنی بنک تا علیوٹ 40روپے، سنی بنک تا پھگواڑی 50روپے، سنی بنک تا نیومری 40روپے، مسیاڑی چوک تا موچی منڈی ٹیکسی گاڑی 40روپے، پٹھلی تا مری اڈہ 32روپے، دھار جاوا تا مری اڈہ 24روپے، مقرر ہوئے ہیں تمام لوکل پبلک سروس روٹ پر کرایہ بحکم پنجاب گورنمنٹ 20%کم کر دیا گیا ہے۔ اس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر نے کہا کہ شہری ٹریفک کے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں ز اطلاع ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن051-9269200 پر دیں ۔ٹریفک وارڈنز افسران کے ساتھ تعاون کریں تا کہ ٹریفک روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو اور ہر فرد اپنی منزل مقصود پر بآسانی اور محفوظ پہنچ سکے۔ راجہ سعید اختر نے یہ بھی کہا کہ پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ اپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں