Rescue 1122 12

ریسکیو 1122 مری نے جمعتہ الوداع کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے جمعتہ الوداع کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دیا ہے س سلسلہ میں ریسکیو 1122 کے سٹاف کو تمام ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تحصیل مری میں 12 اہم مقامات پر ہنگامی مراکز قائم کئے جائینگے جن میں مال روڈ،جھیکاگلی چوک،کمپنی باغ، نیومری بازار،باڑیاں بازار،علیوٹ بازار،ایکسپریس وے،جی ٹی روڈ سمیت دیگر اہم عوامی مقامات شامل ہیں،انچارج ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید نے ریسکیو 1122 کے تمام عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں،انچارج ایمرجنسی آفیسر نے عوام سے اپیل کی ہے کے وہ حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی ہلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں اور ریسکیو 1122 کے عملے کے ساتھ تعاون کریں،محفوظ معاشرے کے لیئے سرگرم ریسکیو 1122 مری۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری ممکنہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو 1122 مری کی جانب سے مری کے اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی کا سپرے کیا جن میں مال روڈ،کارٹ روڈ،جنرل بس سٹینڈ،سنی بنک چوک،کلڈنہ چوک،پٹرول پمپ اورڈگری کالج شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں