dsp traffic murree raja saeed 39

زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز راجہ سعید اختر

سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نے سی پی او احسن یونس کے حکم اور سی ٹی او سید علی اکبر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عید الفطر پر زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا اس پر سرکل مری میں ٹریفک وارڈنز افسران کے اسکوارڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر نے کہا کہ شہری زائد کرایہ وصولی یا دیگر شکایات کی اطلاع ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں اسکے علاوہ تمام بیٹ و سیکٹرز انچارج مری میں واقع پبلک سروس ٹرانسپورٹ اڈوں پر عملے اور ڈرائیور حضرز کو کورونا کے متعلق ایس او پیز پر عمل کرنے کے لئے آگاہی فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈرائیور ز کی یہ ذمہ داری ہے کہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ کریں اور ڈرائیورگورنمنٹ کی طرف سے دی گئی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے گاڑی چلائیں اور ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کریں انہوں نے بتایا کہ موجودہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث بازاروں میں خریداری کرنے والے لوگوں کا بے پناہ رش ہے جسکے لئے ہم سرکل مری میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے عوام الناس سے بھی درخواست ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں دوران خریداری اپنی گاڑی غلط پارک نہ کریں،ٹریفک وارڈنز افسران کے ساتھ تعاون کریں تا کہ ٹریفک روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو اور ہر فرد اپنی منزل مقصود پر باآسانی اور محفوظ پہنچ سکے، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر نے تمام افسران اور اہلکاروں کو احکامات جاری کیئے کہ عید الفطر کے موقع پر مری میں ڈیوٹی کے فرائض انتہائی محنت، لگن اور عوام الناس کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر سرانجام دیئے جائیں ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نے کنٹرول روم قائم کیا ہے تا کہ عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں کنٹرول روم رابطہ نمبر051-9269200اور ہیلپ لائن نمبر1915ہے سی ٹی او راولپنڈی سید علی اکبر نے یہ بھی کہا کہ پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ آپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں