Inna-lillahe 13

حاجی افتخار عباسی مرحوم جو پیر کے دن انتقال کرگئے

مری کی ہر دلعزیز معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی افتخار عباسی مرحوم جو پیر کے دن انتقال کرگئے تھے محکمہ صحت نے ان کو کوروناوائرس کامریض قراردیتے ہوئے نعش کو ہسپتال سے اپنی تحویل میں لے لیاتھا اور ان کو کورونا ایس او پیز کے تحت منگل کی صبح بعد ازنماز فجر سپرد خاک کردیاگیا تھا جبکہ مرحوم حاجی افتخار عباسی کے دو لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹیں نیگٹو(منفی) آئی ہیں جس پر مرحوم کے لواحقین اور اہلیان علاقہ سراپا احتجاج ہیں اور شدید غم وغصہ پایاجارہا ہے کہ ہر جاں بحق ہونے والے کو کورونامریض قراردیکرجہاں علاقے میں خوف وہراس پھیلایا جاتاہے وہاں لواحقین کو ذہنی ٹارچرکیاجاتا ہے اورانکے جذبات کومجروع کیاجانا جو ایک بڑی زیادتی اورظلم ہے، مرحوم حاجی افتخار عباسی کے لواحقین اور اہلیان علاقہ نے اس امرپر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد لواحقین اوراہل علاقہ اس عمل کے خلاف شدید احتجاج کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں