News Murree news 24

فائرنگ اسلحہ کی نمائش جان سے مارنے کی دھمکیاں

مری شہرینہ بی بی زوجہ محمدظہور سکنہ ڈنہ آوائن تحصیل مری نے اے ایس پی مری کو درخواست دی ہے کہ اس کے شوہر کی اراضی ڈنہ آ وائن تحصیل مری ہے جس پر مکان تعمیر شد ہ تھا جس میں سائلہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھے 15 مئی کو محمد الیاس وغیر ہ نے موقع پر پہنچ کرہوائی فائرنگ کی اور اسلحہ کی نمائش کی اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور قبضہ کرنے کی دھمکی بھی دی جس کے متعلق میرے شوہر محمدظہور نے درخواست بھی پولیس کو دی تھی جبکہ مذکور ہ جگہ کا عدالت سے حکم امتناعی بھی ہمارے حق میں جاری ہوچکا ہے کہ مکان کے قبضہ میں مداخلت نہ کیاجائے،مورخہ 19 مئی دن 10 بجے جب سائلہ اسکا خاوند اور معزور بیٹا اور میری دیورانی گھر میں موجود تھے کہ محمد الیاس،ثاقب عاطف سعید جومسلح تھے اور دیگر 10 افراد بھی جن کے پاس کدال،گینتیاں،بیلچے اورہتھوڑے تھے آئے اور ہم کو زدوکوب کیا اور کپڑے بھی پھاڑدئیے اور ہمارے مکان کو توڑنا شروع کردیا اور قیمتی مکان کوبہت نقصان پہنچایا جبکہ ہم سب پر تشدد بھی کیامتاثرہ خاتون نے پولیس چوکی بازار کے چند ملازمین کی ملکی بھگت سے بھی اے ایس پی مری کو آگاہ کیا متاثرہ خاتون نے داد رسی اور مذکورہ افراد کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی استدعا بھی اپنی درخواست میں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں