Petroleum-Products-murree 89

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہ مل سکا

مری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہ مل سکا لوکل روڈ مر چلنے والی پبلک ٹرانسپوٹ من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں مری کی انتظامیہ ٹرانسپوٹ کے سامنے بے بس وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے احکامات مری کے ٹرانسپوٹر نے ہوا میں اڑا دیے تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے پاکستان کے ٹرانسپورٹ کی جانب سے 20 سے 25 فیصد کرایوں مے کمی کر دی ہے۔جب کے مری کے ٹرانسپورٹ من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں اور ان ٹرانسپورٹر کے پاس کرایہ نامہ بھی موجود نہیں مری انتظامیہ کی طرف سے کرایہ نامہ جای بھی نہیں کیا گیا۔ جب پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوتا ہے تو خود ساختہ کرائے کو بڑھا دیتے ہیں۔لیکن اس کے برعکس جب پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی جا تی ہے، تب یہ کرائے نامے کا انتظار کرتے ہیں۔اور ان میں کافی ڈرائیور کے پاس ڈرائیوری لائسنس بھی موجود نہیں ہوتے اور کم عمر ڈرائیور گاڑی پبلک پلیس پر چلا رہا ہوتا ہے، اور جب مسافر کرئے میں کمی کی بات کرتا ہے تو یہ لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہے لڑائی جھگڑے ایک معمول بن گیا ہے۔اہل علاقہ کی ڈپٹی کمشنر روالپنڈی اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ڈرائیوروں کے ناروا سلوک کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ بھی اپیل کی کے تمام گاڑیوں میں کرائے نامے نصف کیے جائے،ٍٍ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں