crime murree 17

مری قبضہ مافیا لڑائی جھگڑے فائرنگ کے واقعات تیزی سے بڑھنے لگے

مری قبضہ مافیا لڑائی جھگڑے فائرنگ کے واقعات تیزی سے بڑھنے لگے مری پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام۔ تفصیلات کے مطابق لڑائی جھگڑا قبضہ مافیا اور فائرنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا سنی بنک کے مقام پر کچھ روز قبل سرعام بازار میں فائرنگ کرنے والا ملزم مدثر پولیس کی ملی بھگت سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے تاحال گرفتار نہ ہو سکا،کچھ روز قبل معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے،گزشتہ دن بھی زمین کے تنازعے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے۔پولیس کا روایتی انداز میں مقدمہ تو درج کر لیا۔ لیکن تشویش اور گرفتاری کا عمل انتہائی سست روای کا شکار مری پولیس کی کار کردگی انتہائی مایوس کن جس کے باعث جرائم پیشہ عناصر سر اٹھانے لگے،سیاحتی مقامات ملکہ کوہسار مری جہاں پر جرائم میں اضافے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس پر سوالیہ نشان سیاسی سماجی لوگوں نے مری پولیس کی ناقص کارکردگی پر آئی جی پنجاب ،آر پی او روالپنڈی اور سی پی او روالپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں