murree news 21

مری کے نواحی علاقوں میں زمین کے تنازعہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی

مری کے نواحی علاقوں میں زمین کے تنازعہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ایک روڈ ٹریفک حادثہ میں بھی ایک شخص زخمی ریسکیو1122 مری کے اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کیا، ایکسپریس وے کھجٹ کے مقام پر زمین کے تنازعے پر جھگڑا فائرنگ بھی کی گئی گولی لگنے سے ایک شخص سیف اللہ ولد غلام محمد عمر 48 سال ساکن تلہ گنگ ضلع چکوال زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 مری کی ریسکیوٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کوابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری پہنچایا،ادھر ایکسپریس وے پر لوئر ٹوپہ کے قریب ایک کارحادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زعفران ولد الیاس عمر 25 سال سکنہ مسیاڑی مری زخمی ہوگیا زخمی کو موقع پرریسکیو1122 مری کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں