فائرنگ 11

مری دوگروپوں میں تصادم زبردست فائرنگ ایک شخص گولی لگنے

مری لوئرٹوپہ مری عباسی کالونی میں گزشتہ دن دوگروپوں میں تصادم زبردست فائرنگ ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا علاقے میں خوف وہراس پیدا ہوگیا ایم این اے صداقت عباسی کے قریبی عزیز جنکی اس عباسی کالونی میں ایک بلڈنگ زیر تعمیر ہے اورمقامی افراد کے درمیان تصادم ہوا جسکے بعد کئی گھنٹے تک حالات کشیدہ رہے ایک فریق کی طرف سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ وہ اسلحہ بردار لوگ لیکر ہماری جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتا تھا جبکہ دوسری طرف نے اسکی ساکھ کو خراب کرنے کیلئے یہ کھیل کھیلا ہے پولیس کی طرف سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی کاروائی سامنے نہیں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں