Rescue 1122 murree 10

مری کے اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی کا سپرے جاری

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری ممکنہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو 1122 مری کی جانب سے مری کے اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی کا سپرے جاری منگل کے دن گھوڑا گلی بازار،پٹرول پمپ گھوڑاگلی،،کمپنی باغ بازار،مرکزی جامع مسجد صراط لجنۃ کمپنی باغ اور دیگر علاقوں میں جراثیم کش کلورین سپرے کیا گیا،انچارج ّآفیسر ریسکیو1122 مری انجینئر کامران رشید نے عوام کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمدکریں اورغیرضروری طورپر گھروں سے نہ نکلیں تاکہ کوروناوائرس سے خود کو بھی اور اپنے خاندان کو بھی محفوظ رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں