Hajai Iftkhar abbasi 22

مری حاجی افتخارعباسی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے

مری کی ہردلعزیز معروف سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت حاجی افتخارعباسی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے وہ کوروناوائرس کے باعث موت کی وادی میں چلے گئے وہ سابق چیئرمین بلدیہ مری اکابر عباسی مرحوم کے داماد اور سکندر عباسی کے والد تھے جنہیں تحصیل انتظامیہ اور تحصیل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں کوروناایس اوپیز کے ساتھ انکے آبائی قبرستان لوئرجھیکاگلی روڈ مری میں سپردخاک کردیاگیا انکا نمازجنازہ انکے بھائی مفتی محمود نے بعد ازنما زفجر پڑھایا، ان کی اچانک وفات کی اطلاع سے مری کی فضاء سوگوار ہوگئی،مرحوم کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر رجہ عتیق سرور،مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،جماعت اسلامی کے امیر عتیق احمد عباسی،قاری سیف اللہ سیفی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،لیگی رہنماء معین الحق،مفتی خالد حسین عباسی،جنر ل سیکرٹری مری یونین آف جرنلسٹ طفیل عباسی نائب صدر مری پریس کلب خواجہ وامق اقبال،صدرلیبرونگ ن تحصیل مری غالب بشیر عباسی،نائب صدر لیبرونگ مری سٹی واحدعباسی،سیکرٹری نشرواشاعت ہارون مقیم عباسی،کاروباری شخصیت شمس عباسی،صدرلائرز ونگ اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،امجد عباسی ایڈووکیٹ کے علاوہ بڑی تعدادمیں مذہبی،سیاسی،سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں