Murree pic 133

دلکشا ہوٹل روڈ اور سیسل روڈ عام ٹریفک کے لئے بند

مری موٹر ایجینسی، جنرل بس اسٹینڈ، سنی، لوئر بازار کو مال روڈ سے ملانے والی دو سڑکیں دلکشا ہوٹل روڈ اور سیسل روڈ عام ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں، یہی لوگ پورا سال ان دونوں سڑکوں سے گزرنے والے سیاحوں سے گزرنے کے پیسے وصول کر کے دونوں ہاتھوں سے لوٹتے تھے، ان حالات میں بھی مری کے مقامی لوگوں کو چھوٹ حاصل تھی، مگر کورونا وائرس کے پیش نظر مری میں سیاحوں کی آمدورفت بند ہونے کی وجہ سے ان کی لوٹ لوٹ مار بند ہونے گئی، جس کے نتیجے میں ان دونوں سڑکوں کو گیٹ بند کر کے مری کی مقامی عوام کے لئے بھی مستقل بند کر دیا گیا ھے. جس کی وجہ سے مری کے مقامی لوگوں کو آمدورفت کے سلسلے میں شدید پریشانی کا سامنا ھے، مقامی صحافیوں کے اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کو آگاہ کرنے کے باوجود عوام کو تنگ کیا جا رھا ھے.اور عوام کے اس مسئلے کا کوئی سدباب نہ ھو سکا، اسسٹنٹ کمشنر مری کو میڈیا کی جانب سے دوبارہ آگاہ کیا جاتا ھے کہ ان دونوں سڑکوں پر عوام سے مافیا بن کر سلوک کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جائے اور ان دونوں سڑکوں کو مستقل بنیادوں پر عام عوام کے لئے کھلا رکھنے کے لئے احکامات جاری کئے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں