پی ٹی سی ایل 61

مری میں پی ٹی سی ایل کی سروسز عوام کے لیے عذاب بن گئی

مری میں پی ٹی سی ایل کی سروسز عوام کے لیے عذاب بن گئی بند کنکشن کے بل بھیجنے لگے ،کئی دن تک انٹرنیٹ اور فون سروسز بند پی ٹی سی ایل کے ورکر کسٹمر کے ساتھ ناروا سلوک کرنے لگے ،،تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران تمام کاروباری مراکز دکانیں دو ماہ سے بند ہیں پی ٹی سی ایل مری کے ملازم بھی گھروں میں آرام فرماتے رہے اپنی کارکردگی شو کرنے کے لئے بند کنکشن پر ہیوی بل بنا کر بھیج دیئے گئے لاک ڈاؤن کی نرمی میں کوئی دوکانداروں نے جب اپنی دکانیں کھولیں تو پی ٹی سی ایل کے کنکشن کاٹ دیئے گئے متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا گیا تو وہ آگے سے بدتمیزی پر اتر آئے پی ٹی سی ایل کا عملہ مری میں انتہائی بدتمیز اور نان ٹیکنیکل ہے پی ٹی سی ایل ایکسچینج انچارج مری ارشد کافی دفعہ ان کی شکایات کرنے کے باوجود ان کے خلاف کوئی بھی ایکشن لینے سے گریزاں پی ٹی سی ایل اپنی سروسز کے لیے پاکستان بھر اچھی خدمات سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے جبکہ ملکہ کوہسار مری جوکہ پاکستان کا ھل سٹیشن ہے وہاں پر نان ٹیکنیکل سٹاف پی ٹی سی ایل کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے پی ٹی سی ایل کے کسٹمر کی جانب سے کہنا ہے بند کنکشن کا بھی بل ہمارے گھر کی آفس کی دہلیز پر آجاتا ہے تو جب انٹرنیٹ سے فون خراب ہوتا ہے تو شکایات کروائی جاتی ہے تو یہ ہمارا زمین کہتے ہیں کہ ہم یہاں پر لوکل ہیں آپ ہمارا کیا بگاڑ سکتے ہیں ہم اس پر کام نہیں کرتے آپ نے جس کو شکایت لگانی ہے لگا لیں کسٹمر مہینے بل جمع کرواتے ہیں بدلے میں سروس کے بجائے یے ذلیل و خوار ہوتے رہتے ہیں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کی جاۓ اہل علاقہ نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں