مری ترجمان سٹی ٹریفک پولیس مری کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ضلع راولپنڈی محمدعلی اکبر کے احکامات کی روشنی میں مری سرکل حادثات کی روک تھام اور اور ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کیلئے سپیڈ کنٹرول کیمروں سے رفتارکوچیک کرنے کا کام شروع ہوگیا ٹریفک وارڈن افسران نے کیمروں کی آنکھ سے سپیڈ کنٹرول شروع کردیا ہے اس سلسلے میں حد رفتار سے زائد گاڑیوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی سپیڈ کیمروں کو نصب کرنے کا بنیادی مقصد روزمرہ کے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جائے اور عوام الناس کے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنایا جاسکے۔