sadaqt 26

حلقہ این اے 57 کی تحصیلوں مری،کوٹلی ستیاں،کلر سیداں اورتحصیل کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے جاری کئے گئے

مری حلقہ این اے 57 کی تحصیلوں مری،کوٹلی ستیاں،کلر سیداں اورتحصیل کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے جاری کئے گئے کروڑوں روپے کے فنڈز کوروناوائرس کے وجہ سے استعمال نہ کئے جانے کی وجہ سے فنڈز لیپس ہونے کاخدشہ پیداہوگیا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی ابتداسے پہلے کئی کام شروع ہوچکے تھے جن میں سڑکیں،بازاروں،محلوں کی تعمیرومرمت،واٹرسپلائی سکیمیں اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں سب رک گئے ہیں اگر ان کاموں کو شروع نہ کیاگیا تو بجٹ 2020 کا اعلان ہوتے ہی فنڈز واپس چلے جائینگے جس سے علاقے کا بڑا نقصان ہوگا عوامی حلقوں نے ممبر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جاری شدہ فنڈز کو عوام مفادمیں فوری خرچ کرتے ہوئے ضروری عوامی منصوبوں کو مکمل کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں