16

مری میں سبزی فروٹ کے ساتھ آلو پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ملکہ کوہسار مری میں سبزی فروٹ کے ساتھ آلو پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہر دکاندار اپنے من مانے ریٹ وصول کرنے لگا منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ خاموش عوام مہنگے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی نرمی کے بعد کپڑے جوتے والی دکانیں کھلی خریداروں نے بازاروں کا رخ کرلیا سبزی فروٹ اور آلو پیاز کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا منافع خوروں کی جانب سے مانے قیمتیں وصول کرنے کاسلسلہ جاری حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود غریب عوام کو ریلیف نہیں مل سکا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ دکاندار ذرا اٹھانے لگے غریب عوام کو تاحال کوئی بھی ریلیف نہ مل سکا دوکانداروں کی جانب سے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے مری انتظامیہ بے حسی کا مظاہرہ کرنے لگی اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کو عوامی شکایت کے لیے فون کیا جائے جناب موبائل فون ہی بند کر دیتے ہیں عوام کی نمائندگی کرنے والے ذمہ دار ہیں جب بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو منافع خور ان کا فائدہ اٹھانے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اہل علاقہ نے اپیل کی ہے اسسٹنٹ کمشنر مری غیر ذمہ دار آفیسر تعینات کئے گئی ہے جس کے باعث موجودہ حکومت کے بدنامی کا سبب بننے لگے کمشنر راولپنڈی کو بھی بار بار یاد دہانی کے باعث مری میں منافع خوروں کے خلاف کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں کی جاتی چھوٹے بازاروں میں جاکر چھوٹے دکانداروں کو تنگ کیا جاتا ہے جبکہ موچی منڈی لوئر بازار ،جنرل بس اسٹینڈ کاٹ روڈ اور دکانوں کو کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہیں کسی بھی دکاندار کے پاس ریٹ لسٹ بھی موجود نہیں ہے آلو پیاز سبزیاں فروٹ ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ہے ،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں