Abdul Salam MS THQ MURREE 21

میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کی ٹرانسفر اہل مری کے ساتھ زیادتی ہے

مری میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کی ٹرانسفر اہل مری کے ساتھ زیادتی ہے ایم ایس ڈاکٹرعبدالسلام عباسی ایک شریف النفس اور جذبہ خدمت سے سرشار شخصیت کے مالک انسان ہیں اورانکی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعیناتی کے دوران انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں جس شخص کی شرافت اور دیانت کی گواہی تحصیل مری کے عوم دے رہے ہیں اس کا تبادلہ سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ مری سٹیزن فورم حاجی شفاء الحق نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیومری کی تبدیلی کوفوری منسوخ کرکے انہیں تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری میں ہی اپنی خدمات سرانجام دینے کا موقع دیا جائے ان کی تعیناتی کے دوران سول ہسپتال مری میں خوشگوار تبدیلیاں دیکھنے کوملیں اور کورونا کی صورتحال کے دوران بھی ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے بھرپور طریقے سے اپنا بھر پور کردارادا کیا انہوں نے کہا کہ اگر ان کی تبدیلی کو منسوخ نہ کیاگیا تو محکمہ ہیلتھ کیخلاف احتجاج کیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں