murree 1122 24

مری کے مختلف پبلک مقامات،ہسپتالوں،شاہراہوں،سکولوں،کالجوں اور سرکاری عمارتوں پر جراثیم کش کلورین سپرے کا سلسلہ جاری

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری کی طرف سے مری کے مختلف پبلک مقامات،ہسپتالوں،شاہراہوں،سکولوں،کالجوں اور سرکاری عمارتوں پر جراثیم کش کلورین سپرے کا سلسلہ جاری ممکنہ کوروناوائرس کے پھیلاؤکے پیش نظر اور روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو 1122 مری کی جانب سے مری شہر کے اہم مقامات معروف سیاحتی مرکزکشمیر پوائنٹ،اپرجھیکاگلی روڈ،ویوفورتھ چوک،جھیکاگلی بازار،ریسکیو1122 سٹیشن سمیت دیگر اہم مرکزی مقامات پر جراثیم کش کلورین سپرے کیا گیا،انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری انجینئر کامران رشید نے عوام کو اپنے پیغام میں اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی اور انتظامیہ کی جانب سے جاری احتیاطی اور حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں