ریلیف نہ مل 18

مری پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں 47 روپے فی لیٹر کمی کے باجود عوام کو تاحال کوئی ریلیف نہ مل

مری حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں 47 روپے فی لیٹر کمی کے باجود عوام کو تاحال کوئی ریلیف نہ مل سکاہے مری انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی ہو نے کے باوجود ہر چیز مہنگی ہی مل رہی ہے دودھ،دہی،چینی،آٹا،گرم مصالحے،سبزیاں،فروٹ اور دیگر روزمرہ کی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمانو ں کو چھو رہی ہیں حکومت مہنگائی کو کنڑول کرنے اور عوام کو پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال اورمتحرک بنانے فوری اقدامات کئے جائیں عوام نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی اب ایس اوپیز طے ہونے کے بعد چلنی شروع ہوگی تو حکومت،ضلعی انتظامیہ،ضلعی سٹی ٹریفک پولیس اور سیکرٹری آرٹی اے راولپنڈی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے تناسب سے کرایوں میں کمی کروانے کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں اگرضلعی انتظامیہ،سیکرٹری آرٹی اے،تحصیل انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی تو پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں ہوگا اور حکومت کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان آئینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں