murree news 45

ملکہ کوہسار مری کو سیمنٹ کے پہاڑوں میں تبدیل

مری حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران مری میں غیر قانونی کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیرات نے ملکہ کوہسار مری کو سیمنٹ کے پہاڑوں میں تبدیل کردیا ہے اپر جھیکاگلی روڈ،لارنس کالج بائی پاس روڈ،روات،کشمیری بازار اور دیگر مقامات پر میونسپل کارپوریشن کے افسران اوراہلکاروں کی ملی بھگت سے 10 دس منزلہ عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے اور کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ایسامحسوس ہوتا ہے کہ مری میں جنگل کا قانون ہے کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں جانے کے بجائے افسران اور اہلکاروں کی جیبوں میں جارہے ہیں لیکن کوئی بھی پوچھنے والا نہیں اگرمری میں ایسی عمارتوں اور پلازوں کی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو مری کے حسین نظارے ختم ہوجائینگے او ر یہاں کی معیشت پر بھی اسکے انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے عوامی حلقوں اورمری سے محبت کرنے والوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں