Rescur 1122 17

تحصیل بھر کے اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری

مری کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے تحصیل بھر کے اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری حکومت پنجاب اور اسسٹنٹ کمیشنر مری زاھد حسین کی ھدایت پر انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر کامران رشید کی زیر نگرانی ممکنہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو 1122 مری کی جانب سے مری شہر کے اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین سپرے کا سلسلہ جاری ھے اس حوالے سے سول کورٹ جھیکاگلی،گھڑیال کیمپ،کشمیری بازار،پی سی بھوربن روات،کنڈاں بازار،اوچھا بازار سمیت دیگر اھم مرکزی پبلک مقامات پر جراثیم کش کلورین سپرے کیاگیااے سی مری اور انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری نے شہریوں کوہدایات دیں ہیں کہ حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں