gpo chock murree 21

گزشتہ ڈیرھ ماہ سے جاری لاک ڈاون کے باعث مری کی تاجر برادری

مری (راشد مغل سے)گزشتہ ڈیرھ ماہ سے جاری لاک ڈاون کے باعث مری کی تاجر برادری سمیت مری کامتوسط طبقے کے لوگوں سے سمیت مزدور اور دیہاڑی دارطبقے کی مشکلات میں زبردست اضافہ ہو کر رہ گیا جس کے باعث رمضان المبارک کی برکت ساعتوں میں بھی غریب اور متوسط طبقے کے لوگ مخیر حضرات کی طرف سے سودا سلف دینے والوں طرف دیکھنے لگے ہیں کیونکہ گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ سے محنت مزدوری کرنے والے کام کاج نہ ہونے کے باعث فاقہ کشی کی زندگی گزر رہے جبکہ مری کی تاجر برادری کے تاجرایک ڈیڑھ ماہ سے دکانیں بند ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوگے کیونکہ جن دکانداروں نے لاکھوں دکانوں کا کرایہ دے کر دکانیں کرایے پر لے رکھی تھی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے ایک تو دکانوں میں پڑا ہوا اُن کا مال خراب ہوتا جارہا تو دوسری طرف بے روزگاری کی وجہ سے تاجروں کی ایک بہت بڑی تعداد پریشان ہے وہاں ہی عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو کر رہ گیا یہی وجہ محنت مزدوری کرنے والے دیہاڑی دارطبقے مخیر حضرات کی طرف دیکھ رہا ہے کب کوئی سودا سلف تقسیم کریں گے اورہم جاکر لیں گے کیونکہ ایک ڈیڑھ ماہ سے مری میں محنت مزدوری کرنے والے طبقے سمیت ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی ایک بہت بڑی تعدادبے روزگار ہوکر گھروں میں بیٹھی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں