111

مری چودھری برادران نے مری پریس کلب کو حفاظتی کٹس کا تحفہ

مری پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کی طرف سے مری پریس کلب کوعطیہ کی جانے والیں پروٹیکشن کٹس پاکستان مسلم لیگ پی پی چھ کے آرگنائزناطق شاہ، ضلعی اورتحصیل مری کے رہنماوں ضلعی صدر زبیر احمدخان،جنرل سیکرٹری فیاض تبسم، حماد طیفورعباسی اور شہزاد ادیب عباسی نے صدرمری ا لیکٹرانک میڈیااورنگزیب عباسی کے حوالے کیں اس سلسلے میں مری پریس کلب میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام ممبران مری پریس کلب کوصدر الیکٹرانک میڈیا اورنگزیب عباسی نے پروٹیکشن کٹس تقسیم کیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ پی پی 6 کے آرگنائزر ناطق شاہ،مری کے پاکستان مسلم لیگی رہنماء حماد طیفور عباسی،شہزاد حبیب عباسی،جمشید غنی اور ارشد شاہ نے کہا کہ صحافی برادری کی ان حالات میں ملک و قوم کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ایسے حالات میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحافی بھائی خود کو تنہا نہ سمجھیں پاکستان مسلم لیگ آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اس موقع پرصدر مری پریس کلب سدھیر احمدعباسی،صدر مری الیکٹرانک میڈیا اورنگزیب عباسی اوردیگر نے تحصیلی رہنماؤں، چوہدری شجاعت حسین چوہدری پرویز الٰہی اور ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں