Raja Taufail Ikhlaq murree 15

مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق نے اپنے بیان

مری مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مری میں جاری دوماہ کے طویل لاک ڈاؤن کے باعث تاجروں کاکاروبار بند ہونے سے انکی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے یہاں کی معیشت اور کاروبار کا انحصارسیاحت پر اور سیاحوں کی آمد پر منحصر ہے اورجب تک مری کو سیاحوں کیلئے نہیں کھولاجائیگا اس وقت تک مری کے کاروباری حلقے مشکلات ختم نہیں ہوسکے گیں لہذا ضروری ہے کہ حکومت مری کیلئے الگ ایس او پیز (طریقہ کار)مرتب کرکے سیاحوں کومری آنے کی اجاز ت دی جائے اورتمام حفاظتی انتظامات پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے انہوں نے کہا کہ مری کے تاجر اور ہوٹل مالکان یہاں پر تمام حفاظتی انتظامات جن میں واک تھروگیٹس،سینٹائرز،سکیننگ کا عمل اور دیگر تدابیر پر مکمل عملدرآمدکرنے کیلئے تیار ہیں اگر سیاحوں کو جلد مری آنے کی اجازت نہ دی گئی تو آنے والے حالات مزید ابتر ہوجائینگیں،ا س موقع پرمرکزی انجمن تاجران مری کے سینئر نائب صدر واجد عباسی،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز،جوائنٹ سیکرٹری عامرعباسی،سیکرٹری اطلاعات ونشریات خاورمیراورسیکرٹری مالیات عمران بٹ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں