Rescue 1122 Murree picture 30

پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات

مری حکو مت پنجاب اور اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین کی ہدایت پر انچارج ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 انجینئر کامران رشید کی زیر نگرانی کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو1122 مری کی جانب سے مری شہر کے اور تحصیل مری کے اہم مقامات جن میں احساس سنٹر جھیکاگلی،جامع مسجد جھیکاگلی بازار،اپرجھیکاگلی روڈ،جامع مسجد کشمیر پوائنٹ،جھیکاگلی بازارسمیت دیگر اہم مقامات،مساجد،شاہراہوں اور سرکاری اور پرائیویٹ عمارات پر جراثیم کش کلورین سپرے کیا اے سی مری اور انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اورغیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور انتظامیہ کے ریسکیو عملے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں